پاکستان سے 10ہزار ٹینک شکن میزائل فروخت

1
1687
pak anti-tank missile

تائی پے: تائیوان کے اخبار کے مطابق پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں کی مانگ دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائل 20 ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔

تائیوان سے شائع ہونے والے چینی زبان کے اخبار ’چائنا ٹائمز‘ کی حالیہرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یہ میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اور برآمد کررہا ہے۔

پاکستان اب تک دنیا کے 20 ممالک کو تقریباً 10 ہزار ایچ جے۔ایٹ ٹینک شکن میزائل برآمد کرچکا ہے۔

ان ممالک میں بنگلہ دیش، مصر، بولیویا، کینیا، ملائشیا، موروکو، ایکواڈور، شام، سوڈان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ان ٹینک شکن میزائلوں کو 1980 کی دہائی میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ ہتھیاروں کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور مستقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY