شاہ رخ کو دیکھ کر 15 سینڈوچ کھالیے

0
1066

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی ملاقات میں شاہ رخ خان کو دیکھتے ہوئے 15 سینڈوچ کھا لیے تھے۔

بولی وڈ لائف سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ‘شاندار’ اور شاہ رخ خان کے ہمراہ شروع ہونے والی فلم کے بارے میں بتایا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ شاہ رخ خان سے ان کے گھر پر ملیں جب ان کے کچھ رشتہ دار پاکستان سے شاہ رخ سے ملنے کی خواہش لے کر آئے تھے۔

عالیہ کے مطابق شاہ رخ خان ایک بہترین اداکار ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

پہلی ملاقات میں ہی شاہ رخ کی دیوانی ہوئی عالیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اداکار کو دیکھتے ہوئے 15 سینڈوچ کھالیے تھے۔

عالیہ کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ جتنا وقت بھی گزارا جائے اس میں وہ آپ کو بہت خاص محسوس کراتے ہیں۔

اپنی آںے والی فلم ‘شاندار’ کے حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی دو ایسے لوگوں پر بنائی گئی ہے جن کو راتوں میں نیند نہیں آتی۔

فلم ’شاندار‘ میں عالیہ کے ہمراہ شاہد کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ویکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’شاندار‘ 22 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY