آپ جینز کی پتلون کتنے عرصے بعد دھوتے ہیں؟

0
508
denim pants ?
Denim pants

دنیا بھر میں جینز کی پتلونوں کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہیں کب دھونا چاہیے؟

آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن فیشن ماہرین کا ماننا ہے کہ جینز کی پتلونوں کو جتنا ہوسکے دھونے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ گرم پانی اور ڈیٹرجنٹ اس کے رنگ اڑانے کا عمل تیز کردیتے ہیں۔

معروف کمپنی لیوی کے سی ای او چپ برگ کے بقول ” لوگوں کو اپنی جینز کو دھونا چھوڑ دینا چاہیے جو کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے اچھا ہے کیونکہ اس سے پانی اور توانائی کی بچت ہوگی”۔

ان کا کہنا تھا، ‘اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو اپنی نیلی جینز کو نہ دھونا ہی بہتر ہے’۔

یہ مشورہ ہوسکتا ہے بیشتر افراد کے لیے قابل قبول نہ ہو، تاہم نہ دھونے کے نتیجے میں اٹھنے والی بو سے قطع نظر طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ جینز کو نہ دھونا صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں کرتا۔

آسٹریا کی انزبرک یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جینز کو نہ دھونا صحت کے لیے خطرناک ہے، خاص طور پر اگر آپ اسے عام روزمرہ کے کاموں کے لیے پہنتے ہوں۔

اگرچہ جینز کو نہ دھونا بظاہر صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا مگر اس میں پیدا ہونے والی بو ضرور مسئلہ ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی پتلون کو کچھ عرصے استعمال کے بعد فریزر میں جما دینے سے اس میں پیدا ہونے والے بیکٹریا مر جاتے ہیں جبکہ بو ختم ہوجاتی ہے۔

تاہم ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں کہ یہ طریقہ کار موثر ہے۔

تاہم یہ واضح ہے کہ اگر ماہرین کی بات پر یقین کیا جائے تو طویل عرصے تک جینز کی پتلون کو نہ دھونے میں کوئی برائی نہیں۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY