شمالی کوریا : ’بن مانس‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز؟

0
695
Binmanis smooking latestnews.pk
Binmanis smooking latestnews.pk

شمالی کوریا کے درالحکومت پیانگ یانگ میں حال ہی میں ایک نیا چڑیا گھر کھولا گیا ہے جہاں مست چمپینزی نے سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس افریقی بن مانس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سارا دن چڑیا گھر کے اندر مٹر گشتی کرتا رہتا ہے اور جب دل کرتا ہے سگریٹ سلگا کر کسی پرسکون مقام پر کش لگانا شروع کردیتا ہے۔

Binmanis smooking latestnews.pk
Binmanis smooking latestnews.pk

چڑیا گھر آنے والے بچوں تو اس چمپینزی کو دیکھے بغیر واپس جانے کا نام ہی نہیں لیتے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والا یا بن مانس دراصل مادہ چمپینزی ہے جس کا نام ’دالائے‘ اور عمر 19 سال ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دلائے ایک دن میں سگریٹ کا پورا پیکٹ پھونک دیتی ہے اور اس کے پاس سگریٹ کا پیکٹ موجود رہتا ہے۔

Binmanis smooking latestnews.pk
Binmanis smooking latestnews.pk

منتظمین نے بتایا کہ ٹرینر جب اسے کے قریب لائٹر پھینکتا ہے تو وہ اس لائٹر سے اپنے پاس موجود سگریٹ کو سلگا لیتی ہے اور اگرلائٹر دستیاب نہ ہو تو سیر کے لیے آنے والے کسی شخص کی جانب سے پھیکے جانے والے سگریٹ کے ’ٹوٹے‘ سے بھی وہ کام چلالیتی ہے۔

تاہم چمپینزی کی یہ بری عادت چڑیا گھر آنے والے بعض لوگوں کو ناگوار بھی گزرتی ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

58087f28ed770

منتظمین کا اصرار ہے کہ دلائے دراصل سگریٹ کا دھواں اندر نہیں لے کر جاتی اور صرف منہ میں بھر پر باہر پھینک دیتی ہے۔

58087f28a8456

اس کے علاوہ دلائے رقص کرکے اور مختلف کرتب دکھا کر بھی لوگوں کو محظوظ کرتی ہے۔

یہ چڑیا گھر شمالی کوریا کے بانی رہنما کم جانب ان کے حکم پر ابتدائی طور پر 1959 میں کھولا گیا تھا اور 2014 میں اسے تزئین و آرائش کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY