’سلطان‘ یش راج فلمز کے ساتھ سلمان کی آخری فلم؟

0
410
Sultan Salman
Sultan Salman

بولی وڈ اداکار سلمان خان کی حالیہ ریلیز فلم ’سلطان‘ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑے تاہم خبریں ہیں کہ دبنگ خان اب ’سلطان‘ کی پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز سلمان خان کی فلم سے حاصل کیے جانے والے معاوضے کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی وجہ سلمان کا فلم پروڈیوسرز کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ہے۔

اس معاہدے کے مطابق اگر سلمان خان کی فلم 300 کروڑ روپے حاصل کرلے تو یش راج فلمز کو سلمان خان کو فلم کی کمائی کا ایک بڑا حصہ دینا ہوگا۔

یہ خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب سلمان کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ yrfstopreducingsultanfigures# کا استعمال شروع کردیا۔

اگر یہ خبر واقعی سچ ہوئی تو شاید اب سلمان یش راج فلمز کے بینر تلے مزید کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY