آئی فون 12 کی قیمت کتنی ہوسکتی ہے ؟

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا پوری دنیا انتظار کر رہی ہے جو کہ رواں سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
آئی فون 12 کے حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ایپل آئی فون 12 کو 13 اکتوبر 2020 لانچ کرے گا۔

کچھ دن پہلے ہی وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں نے امریکا کے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوے کہا کہ وہ یہ امید کر رہے ہیں کہ آئی فون 12 کی قیمت 100 ڈالر سے ذیادہ مہنگی ہوسکتی ہے کیونکہ آئی فون 12 ماڈل میں سپر فاسٹ 5 جی کنیکٹیویٹی کا بھی اضافہ ہوگا۔

لیکن ایپل نےآئی فون 12 کی قیمت میں اضافے کی ابھی کوئی بھی تصدیق نہیں کی ہے

اگر تجزیہ کاروں کی آئی فون 12 کی قیمت کے حوالے سے باتیں درست ثابت ہوئی تو پھر آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی

Leave a Reply